Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کی عالمی کانفرنس میں کشمیر اسٹال دنیا بھر کی توجہ کا مرکز

Now Reading:

روس کی عالمی کانفرنس میں کشمیر اسٹال دنیا بھر کی توجہ کا مرکز
کشمیر

روس میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے دوران کشمیر اسٹال دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکزبن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہتمام کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام  مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے روس کے شہر سوچی میں عالمی والنٹیرز کانفرنس کے دوران کشمیر اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر سٹال کا اہتمام کشمیر یوتھ الائنس کے ترجمان مخدوم شہاب الدین نے کیا، دنیا بھر سے آئے وفود نے کشمیر سٹال کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ، حقائق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

نوجوان ایکٹیوسٹ مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ روس میں دنیا بھر سے آئے نوجوانوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وادی کے عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے جو حق انہیں اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی دیتیں ہیں۔

Advertisement

 کشمیر کے حوالے سے عالمی فورم پر موثر آواز اٹھانے پر کے وائی اے کے چیئرمین سعد ارسلان صادق، صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی سمیت مجلس عاملہ نے مخدوم شہاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور 5 اگست کو شروع ہونے والے  لاک ڈاؤن کا 125 سے زائد دن گزرچکے ہیں۔

Advertisement

چار ماہ سے زائد لاک ڈاؤن کے عرصے میں عوام  روز مرہ کی ضروری اشیا اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک اورادویات سمیت ضرورت کی ہر شے ختم ہو چکی ہے۔

واد ی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی آکسفورڈکونسل میں بھی  مقبوضہ وادیسےمتعلق قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں قراردیا گیا تھا کہ  بھارت پربربریت کی روک تھام کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

اسی قرارداد کے متن میں  بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارتی فوج کی وادی سے واپسی  بلایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر