Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگھن اور ہیری کی شاہی حیثیت ختم ، القابات واپس لے لیے گئے  

Now Reading:

میگھن اور ہیری کی شاہی حیثیت ختم ، القابات واپس لے لیے گئے  
میگھن اور ہیری

میگھن اور ہیری کی شاہی حیثیت ختم ، القابات واپس لے لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی شاہی خاندان نے بتا دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے۔

برطانیہ کی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی حیثیت ختم  ہو نے بعد اب ان دونوں کو اپنی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے اخراجات ادا کرنے ہو گے۔

برطانوی شہزادےکاشاہی خاندان سےعلیحدگی کااعلان

مقامی خبر رساں کے مطابق  بکنگھم پیلیس نے بتایا ہےکہ  شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو آزاد مستقبل کے فیصلے پر جنوبی لندن میں واقع رہائش اور اخراجات ادا کرنے ہوں گے۔

Advertisement

بکنگھم پیلیس نے بیان میں کہا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کردیا گیا ۔

یاد رہے اب یہ دونوں اپنے لیے ‘ہِز رائل ہائنس’ اور ‘ہَر رائل ہائنس’ کا خطاب بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ نے بیان میں کہا کہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا اہم حصہ رہیں گے۔

برطانیہ ایلزبیتھ نے کہا کہ  میں آزاد زندگی گزارنے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں۔

یادرہے شہزادہ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریب ونڈ کیسل میں منعقد ہوئی تھی۔

خیال رہے اب تک شاہی خاندان سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا وہ ‘سسیکس رائل’ کا خطاب اپنی ویب سائٹ اور شناخت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔

Advertisement

ہیری بدستور شہزادہ رہیں گے اور دونوں میاں بیوی ‘ڈیوک’ اینڈ ‘ڈچس آف سسکس’ کا خطاب بھی رکھیں گے۔

شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے بعد شہزادہ ہیری، عسکری سرپرستی اور دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبیسڈر کا اعزاز بھی واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے شاہی جوڑا کینیڈا منتقل ہوگا اور وہ منتقلی کے باوجود شاہی خاندان کا حصہ رہے گا لیکن ان کا زیادہ وقت کینیڈا میں گزرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر