Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رابی پیرزادہ نےمداحوں سےتحفہ مانگ لیا

Now Reading:

رابی پیرزادہ نےمداحوں سےتحفہ مانگ لیا
رابی پیر زادہ

شوبزدنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ہ کے دوران اس سفر سے متعلق مختلف تصاویر اورپوسٹس شئیر کیں اور مقدس مقامات کے بارے میں مداحوں کو اس پر ہونے والی کرامات کے بارے میں بتاتی نظر آئیں۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہناتھا کہ آج ان کا عمرے کاآخری دن ہے اور انہیں نہیں پتہ تھا کہ آج ان کے سالگرہ کے دن ہی ان کی فلائٹ بھی ہے اور کہا کہ کہتے ہیں جو بھی عمرہ یا حج کرے وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہو۔

 رابی  نے مداحوں سے سالگرہ کا تحفہ مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے سالگرہ کا تحفہ چاہیئے اور تحفہ میں مجھے آپکی دعا چاہیئے آپ دعا کریں کہ میں اپنے اس فیصلے پر ثابت قدم رہوں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے لوگ چاہ کر اللہ کی طرف نکلتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد واپس پلٹ جاتے ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے رابی اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ گلیمر ہے گلیمر آپ کو بہت متاثر کرتا ہے اس کو چھوڑنا بہت مشکل ہے ایسا لگتا جیسے یہ دو الگ زندگیاں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سے دعاؤں کا تحفہ چاہئے کہ میں اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے دعاؤں کی بہت سخت ضرورت ہے انہوں نے اپنی تصاویر لیک ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ حادثہ ہوا اس کے بعد بہت سی خواتین کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا رہا بلکہ ان کی تو مردوں کے ساتھ اس طرح کی ویڈیو بھی آئیں لیکن وہ وائرل نہیں ہوئیں۔

رابی نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر خوتین کی نازیبا ویڈیو لوگوں نے فراموش اس لیے کیں کہ کیونکہ انہوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا تو لوگ بھول گئے اور اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چونکہ راستہ بدل گئی اللہ کی طرف پلٹ گئی تو لوگ اسے نہیں بھولتےلوگ اس کو معاف نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا لیکن مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ بہت سے لوگ مجھے سپورٹ کرتے ہیں اس راستے میں اور انہوں نے کہا کہ آپ جب بھی یہاں پر آئیں دعا کریں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے بارےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آج کل کا سوشل میڈیا جو فلموں ڈراموں اور گانوں اورسیاسی باتوں سے بھرا پڑا ہے اور کچھ ایسی چیزوں سے بھرا پڑا ہے جن سے دل ٹوٹتے ہیں جیسے بچوں کے ساتھ یہ ہوا وہ ہوا اغیرہ تو انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز ان کو آپ اسلامی چیزوں سے بھی بھریں ہم مسلمان ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔

اور دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان کے لئے دعا کریں کوئی سیاسی پارٹی کوئی کچھ نہیں ہے سب پاکستانی ہیں اور اور انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لئے دعا کریں۔

رابی نے کہا وہ ابھی وہ عملی طور پرکشمیر کے لئے اب کچھ نہیں کر رہی اور کیوں نہیں کر رہی یہ بتانے سے انکار رتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بتایا تو سب کو ان پر ترس آئے گا اور انہوں نے کہا کشمیر کے لئے پاکستان کے لئے بہت سارے ایسے لوگوں کے لئے دعا کریں جنہیں اللہ ہدایت دے۔

Advertisement

ویڈیو کے ساتھ مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ انہیں سب سے بہت ہی خاص تحفے کی ضرورت ہے پلیز سب دعا کریں کہ میں صراط مستقیم پر ثابت قدم رہوں۔ رابی نے لکھا میری سالگرہ کا تحفہ صراط مستقیم کی دعائیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3مئی کو چاند پر روانہ ہوگا
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر