Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو عورت مارچ کی اجازت مل گئی

Now Reading:

خواتین کو عورت مارچ کی اجازت مل گئی

 اسلام آباد ہائیکورٹ نےعورت مارچ کیخلاف دائردرخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عورت مارچ کیخلاف دائردرخواست خارج کرتے ہوئےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کاروکاری، سوارا اور ونی کے ذریعے خواتین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ اس ملک میں ہو رہا ہے جہاں ستانوے فیصد شہری اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ خواتین کیخلاف قبائلی طرز عمل کو مجموعی کوششوں  کے ذریعے شکست دینا ہوگی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چودہ صدیوں پہلے حضرت محمد ﷺ دنیا میں انقلاب لے کر آئے۔ حضرت محمد ﷺ کا پیغام امن و سلامتی کا تھا، انسان کو خدا کا نائب قرار دیا گیا۔ حضرت محمد ﷺ کے پیغام کا سب سے زیادہ فائدہ کمزور اور محکوم افراد کو پہنچا۔ اس دور میں بیٹیوں کو بچپن میں ہی قتل کرنے کا رواج عام تھا۔ خواتین کو ملکیت سمجھا جاتا تھا، بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا تھا، اسلام نے صنف نازک کو اس کی شناخت اور پہچان فراہم کی۔ اسلام نے خواتین کو اپنی مرضی سے شادی کے بندھن میں بندھنے اور جائیداد میں حصے کا حق دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ خواتین کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے حکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ کم عمری کی شادی، زنا بالجبر اور عزت کے نام پر قتل ہمارے معاشرے میں عام ہے، اس ملک میں کم سن لڑکیاں بھی محفوظ نہیں، زینب کیس اس کی مثال ہے۔ تمام صورتحال اسلام کے احکامات کی توہین ہے۔

Advertisement

فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ یہ کیوں نا سمجھا جائے کہ عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعرے اللہ تعالیٰ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے حقوق حاصل کرنے کیلئے ہیں۔ ایسی ذہنیت کیخلاف احتجاج ہونا چاہیے جو اسلام سے قبل کے طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں اور خواتین کا استحصال کرتے ہیں۔ ہمارے طرز عمل سے قبائلی اور بدنظم ذہنیت کی عکاسی نہیں ہونی چاہیے۔ خواتین کیخلاف قبائلی طرز عمل کو مجموعی کوششوں  کے ذریعے شکست دینا ہوگی۔ تاکہ کسی ماں بہن بیٹی کو اپنے حقوق کیلئے عدالت نہ جانا پڑے اور کسی ننھی زینب کو دردناک اذیت کا شکار نہ بننا پڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر