Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر یہ دو نئی علامات ظاہر ہونے لگیں تو آپ کورونا ٹیسٹ کروالیں

Now Reading:

اگر یہ دو نئی علامات ظاہر ہونے لگیں تو آپ کورونا ٹیسٹ کروالیں
CoronaVirus Test

عالمی وبا کورونا وائرس کی دو مزید نئی علامات سامنے آگئیں
طبّی ماہرین نے سونگھنے اور ذائقہ محسوس نہ ہونا کو بھی کورونا وائرس کی ابتدائی علامات بتادی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دئیے جانے ووالے کووڈ -19 سے محفوظ اور پھیلاؤ روکنے کے لئے ماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاہم حال ہی میں ماہرین نے وائرس کی نئی علامات بھی بتائی ہیں۔
برطانوی ادارے ’برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جبکہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی وائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔
Advertisement
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔
ماہرین کا ماننا ہےکہ کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔
جبکہ اس سے قبل حال ہی میں جرمنی کے بون یونیورستی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کا کووڈ19 کے سو سے زائد مریضوں کے انٹرویو کے بعد ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد کے قریب کو سونگھنے اور چکھنے کی حس سے کئی روز پہلے محرومی کا سامنا ہوا۔
جرمن ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا زیادہ تھا کہ ایک ماں کو اپنے بچے کے ڈائیپر سے بو محسوس ہی نہیں ہوئی، دیگر افراد شیمپو کو سونگھنے میں ناکام رہے جبکہ کھانے کا ذائقہ ختم ہوگیا۔
برطانوی تحقیق کے مطابق اگر اچانک لوگ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہوجائیں، مگر دیگر علامات نظر نہ ہوں تو ان کو 7 دن کے لیے خود کو آئسولیٹ کرلینا چاہیے تاکہ دیگر افراد اس وائرس سے بچ سکیں۔
Advertisement
واضح رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 382،417 جبکہ , 569 16 افراد جاں بحق اور 102 , 513 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر