Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثمینہ احمد نے کون سےاداکارکے ساتھ شادی کرلی ؟

Now Reading:

ثمینہ احمد نے کون سےاداکارکے ساتھ شادی کرلی ؟

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی  ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

جوڑے کی تصویریں اور شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر تو وائرل ہورہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے آئی اور نہ ہی تردید۔

اداکاروں کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد جوڑے کو مبارکباد دینے میں آگے آگے ہے۔

11 فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ثمینہ احمد کی اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔

Advertisement

مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کر چکی ہے۔

دوسری جانب منظر صہبائی بھی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔

منظر صہبائی نے  پاکستانی فلموں بول، زندہ بھاگ اور ماہِ میر میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر