Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

Now Reading:

سندھ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

Synopsis

سندھ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سیشن -212020 کے لیے اسکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق یکم سے تیسری جماعت کے طلباء کا تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہونگے اور چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 جون کو ہی جاری کردیئے جائیں گے۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک تمام بورڈز جاری کرنے کے پابند ہونگے اور محکمہ تعلیم سندھ نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 60 روز میں جاری کرے گی۔

شیڈول کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہونگے اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے جبکہ گیارویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کیئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سیشن -212020 کی داخلہ پالیسی بھی جاری کر دی ہے۔

Advertisement

پالیسی کے مطابق یکم سے نویں جماعت کے داخلے یکم جون سے 10 جون کے درمیان ہونگے اور جون میں گیارہویں جماعت کے داخلے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کی بنیاد پر ہو نگے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر