Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہیں، عذرا پیچوہو

Now Reading:

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہیں، عذرا پیچوہو

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پچاس بیڈ کا اسپتال بنا رہے ہیں، لاڑکانہ میں چانڈ کا اسپتال میں ساٹھ بیڈز بڑھا رہے ہیں، رمضان المبارک میں جس طرح لوگ شاپنگ کرتے رہے ہیں، اس کی وجہ سے کرائسزز کی طرف جارہے ہیں، یہ کرائسزز ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے، ہر گھر سے کیسز نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی اب اس کا نتیجہ بہت برا آرہا ہے، اب صورتحال ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہے، کوئی چاہتا ہے کہ لاکھوں افراد کورونا سے مر جائیں، وزیر اعظم 50 لوگوں کے ساتھ مل کر اجلاس کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ کورونا ایک قسم کا زکام ہے، لوگ مکھیوں کی طرح مر جائیں گے تو کیا کریں گے معیشت کا؟ وفاقی حکومت نے ہمیں حفاظتی سامان تک نہیں دیا ، وفاقی حکومت نے کورونا کو مذاق سمجھا ہے۔

وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں 19 لیبارٹریز کورونا کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، کورونا مریضوں کےعلاج کیلئے نجی اسپتالوں سے معاہدے کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر