Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلیمہ سلطان کے بعد ایک اور اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Now Reading:

حلیمہ سلطان کے بعد ایک اور اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کے بعد اب ایک اور اداکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی (برکو کیراٹیلی) کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی سرکاری چینل پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے۔

ترکی کی 30 سالہ اداکارہ برکو کیراٹیلی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ کے نام سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 جس میں وہ معصوم چہر ے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے کی وجہ سے سب ہی کی توجہ اور ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی مداحوں نے ہر کردار کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔

برکو کیراٹیلی کو جس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ وہ اُنہوں نے 2019ء میں اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی ۔

جس میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے پول میں سوئمنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ۔

اس ویڈیو پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور مداح سخت نالاں نظر آ رہے ہیں ۔

اس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کو بھی مغربی لباس زیب تن کیے جانے پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ تُرک ڈرامہ کے کرداروں پر جہا تنقید کا سفر جاری ہے وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں بہت محبت بھی مل رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر