معروف میوزک کمپوزر اور اسٹرنگز بینڈ کے رکن بلال مقصود کا کہنا ہے کہ جس کو نامناسب مواد دیکھنا ہے وہ یوٹیوب کا محتاج نہیں، یوٹیوب پر پابندی عائد کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق بلال مقصود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’یوٹیوب یا دیگر سوشل ایپس پر پابندی لگانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے‘۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آج کے اِس جدید دور میں ان مسائل پر بات کرنے سے ہم اپنے ملک کو 20 سال پیچھے لیکر جارہے ہیں۔‘
بلال مقصود کا کہنا تھا کہ ’جس کو نامناسب مواد دیکھنا ہے وہ یوٹیوب کا محتاج نہیں ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےبلال مقصود کے یوٹیوب پر پابندی لگانے کے خیال کے خلاف پیٖغام کو خوب سراہا جارہا ہے اور وہ گلوگار کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل اعجاز اسلم زارا نور عباس اور مہوش حیات سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی یوٹیوب پر پابندی کے خلاف اپنے پیغامات جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News