Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکی سے لڑکی کی شادی کا معاملہ، مفرور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Now Reading:

لڑکی سے لڑکی کی شادی کا معاملہ، مفرور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے میں ملزم علی آکاش کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لڑکی سے لڑکی کی شادی کرنے کے کیس کی سماعت کی اور لڑکی نیہا کو دارالامان راولپنڈی کے حوالے کردیا ۔

کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے لڑکی نیہاعلی کو عدالت میں پیش کیا، جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ دولہا علی آکاش کہاں ہے ؟ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دولہا نہیں ملا، ہم نے مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پولیس سے استفسار کیا کہ کہاں کہاں چھاپے مارے ہیں؟ تفصیلات کدھر ہیں،پولیس حکام نے بتایا کہ مفصل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران بار بار بولنے پر جج نے لڑکی کے وکیل کو جھاڑ پلا دی اور ہدایت کی کہ آپ بار بار مت بولیں، جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس ملک کو این جی اوز نے تباہ کر دیا ہے، سوشل سیکٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

جج چوہدری عبدالعزیز نے ریمارکس دیئے کہ میرا جس نے جو کرنا ہے کرلے، جج کا کوئی مذہب،مسلک اور کوئی برادری نہیں ہوتی، جج نے ریاست کےدستور کے تحت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، میں اپنے حلف کا پابند ہوں۔

جج نے ریمارکس میں مزید کہا کہ کیوں نہ علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے۔

اس موقع پر عدالت میں لڑکی نیہا علی نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں، انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینا ہے ، میں تعلیم حاصل کرکے پائلٹ بننا چاہتی ہوں ۔

جج نے ریمارکس میں کہا کہ لڑکی کی تعلیم پوری کرانا اور تحفظ دینا عدالت کی ذمہ داری ہے،نکاح نامہ، بیان حلفی اور وکالت نامے پر مختلف دستخطوں پر عدالت نے اظہار برہمی بھی کیا اور راولپنڈی دارالامان کی انچارج کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر