Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کراچی میں ایک ہفتہ رہیں، چودھری شجاعت

Now Reading:

وزیر اعظم کراچی میں ایک ہفتہ رہیں، چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی جائیں، مسائل اور وقت کا تعین کریں اور دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کے مسئلہ پر ہاتھ کی صفائی کو ترجیح دیتے ہیں، اگر صفائی نہیں کر سکتے تو گندگی بھی نہ پھیلائیں، کئی ادوار گزرے، کئی لوگ اقتدار میں آئے اور چلے گئے لیکن کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نظر ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں گورنر راج بھی رہا میئر اور ایڈمنسٹریڑ بھی تعینات رہے مگر افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا،سب ایک دوسرے پر الزامات لگا کر بری الذمہ ہوتے رہے

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ اقتدار اور اختیارات کا رونا رویا گیا،کراچی کے اہم مسائل میں گندے اور صاف پانی کا مسئلہ نمایاں ہے،صفائی کے مسئلے کو توجہ دی گئی لیکن عملی طور پر شہر کی صفائی کی بجائے اپنی صفائی کو اہمیت دی گئی،اکثر لوگ کراچی کی صفائی کی بجائے ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہیں،یہاں پر اختیارات کا مطلب صرف پیسے ہیں،کبھی صفائی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے،کبھی بارشی پانی کا اور کبھی پینے والے پانی کا لیکن کبھی درست نہیں کیا گیا

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ میئر کام کرے گا، میئر سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں،جس کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے تو سب اپنی صفائی پیش کرنے لگ جاتے ہیں،جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر فوج کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور جھاڑو پھیرنے کا کہا جاتا ہے،میری تجویز ہے کہ وزیر اعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں اور کراچی کے ہر مسئلے کو خود مانیٹر کریں اور ہدایات جاری کریں۔.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر