Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار زکا ایک بار پھر بازی لے گئے ، اپنی مدد آپ کےتحت امدادی کام جاری

Now Reading:

وقار زکا ایک بار پھر بازی لے گئے ، اپنی مدد آپ کےتحت امدادی کام جاری

بول انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین شو چیمپئینز کے میزبان وقار زکا  نا صرف ایک میڈیا پر سن ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی ہیں جو اپنی قابلیت کے بلبوتے پر معاشرتی مسائل ،پاکستان کی ترقی اور نو جوان مردوخواتین کےلئے اپنی آواز بلند کر تے نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کراچی کی طو فانی با رشوں سے جہاں ایک طرف پورےشہر کا انفرااسٹریکچر تبا ہ حالی کا شکار ہے وہی پوش علا قے ڈیفنس میں سب سے زیادہ نظام زندگی درہم بر ہم ہو ا ہے۔

ڈیفنس میں ان سیلابی با رشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، گھروں ،گلیوں اور سڑکو ں پر کئی فٹ پانی کئی دنو ں سے کھڑا ہے کہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Advertisement

Don't wait for Government, let's use artist power and call water pumps

Gepostet von Waqar Zaka am Sonntag, 30. August 2020

اس مو قع پر وقار زکا نے اپنی اسٹار پاور کا استعمال کر تے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت نا صرف ڈیفنس  کے علاقے سے بارش کا کھڑا پانی نکلوانے کےلئے موٹریں منگوائی ہیں بلکہ خود پوری پوری رات  اس کا م کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement

وقار زکا نے اس موقع پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی تمام انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں سے گزارش کی  ہے کہ وہ سب بھی ان کی طرح اپنی اپنی اسٹار پاور کا استعمال کر یں اورمتا ثرہ علا قوں میں کا م کر واکر عوام اور حکومت کی مدد کریں ۔

واضح رہے کہ وقار زکاء نے اپنے ایک حالیہ بیان میں الیکشن کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ  تبدیلی لانی ہے اور کراچی کے حالات بدلنے ہیں ، اس کے لئے تمہیں اور مجھے الیکشن لڑنا پڑے  گا۔

انھوں نے مزید  کہا کہ مجھے وہ لوگ چاہیے جو سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے شہر کو چلا سکتے ہیں ، پورے سندھ سے مجھے نئے لوگ چاہیے لیکن شرط یہ ہے کہ جو لوگ میرے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں ان کا تعلق کیسی پارٹی سے نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
نازش جہانگیر نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر