Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پھٹ پڑا

Now Reading:

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پھٹ پڑا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور پاکستانی گلوکار بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گانے کی عکس بندی تاریخی مسجد وزیرخان میں کی گئی ہے جس میں مسجد کے تقدس کوپامال کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/Bilalsaeedmusic/status/1292087187291463682

خیال رہے کہ تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی جارہی ہے وہیں صوبائی وزیراوقاف نے مسجد وزیرخان گانے کی عکس بندی کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو متعلقہ اہل کاروں کومعطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

مسجد میں گانے کی عکس بندی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد مذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے اطلاعات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے نجی پروڈکشن ہاؤس کو مشروط طورپر مسجد میں ریکارڈنگ کی اجازت دی تھی۔

تاہم شرائط میں یہ واضع کیا گیا تھا کہ مسجد میں کوئی بھی ایساکام نہیں کیا جائے گا جس سے مسجد کا تقدس پامال ہو۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف کی طرف سے بادشاہی مسجد، مسجد وزیرخان سمیت دیگرمساجد میں شادی بیاہ کی کمرشل فوٹو گرافی پر بھی پابندی عائد ہے۔

علاوہ ازیں اوقاف ذرائع کے مطابق نجی پروڈکشن ہاؤس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں گانے کی ریکارڈنگ کی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں کمرشل ویڈیو اورفوٹوگرافی پرپابندی عائد کی جائے۔

جبکہ علامہ زبیراحمد ظہیر نے بھی کہا ہے اللہ کے گھر کی بیحرمتی اوراس گھرکے تقدس کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے محکمہ اوقاف نے مسجد جیسے مقدس ادارے میں گانے کی ریکارڈنگ کی اجازت کس طرح دے دی گئی ؟

تاہم صارفین نے حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیراوقاف پیرسید سعیدالحسن شاہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرارشاد احمد کو متعلقہ اہل کاروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا ہے، اورتین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔

پیرسید سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا۔

اس تمام تر واقع کے بارے میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وضاحت کی ہے۔

دونوں نے بتایا کہ تاریخی مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔

 اس حوالے سے دونوں فن کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ لوگوں کا دل دکھنے پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے جانے والے غصے پر معافی بھی مانگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر