Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان کو بچپن سے کس مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

Now Reading:

ماہرہ خان کو بچپن سے کس مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں بچپن سے  کس مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے  کوک اسٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا ’نندیا رے‘ شئیر کیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CDhfsD5h6fV/?utm

Advertisement

ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ مجھے بچپن سے ہی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے بڑوں نے اس متعلق یہی بتایا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔

ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ رات کے آغاز سے ہی میں انتظار کیا کرتی تھی کہ اہل خانہ کے دیگر تمام افراد سوجائیں اور پھر میں آرام سے رات بھر جاگتی رہوں۔

دوسری جانب اداکارہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جاگتی آنکھوں سے ہی فلم میں اداکاری کرنا، اسکول میں کچھ جیتنا، جو شخص پسند تھا اس سے باتیں کرنا، اور اسی قسم کے دیگر منظرناموں کی تشکیل میں رات گزارتی تھیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا زندگی میں جس چیز کی کمی وہ محسوس کرتی ہیں وہ بچپن میں ان کی والدہ کا لوری سنانا ہے جس سے انہیں فورا نیند آجاتی تھی۔

واضح رہے ماہرہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس بے خوابی کی عادت میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہو لیکن ہاں منظر نامے قدرے بدل گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر