پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 س ہزار روپے کردیا گیا جبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک 33 ہزار کردیا گیا ہے ۔
لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار تک جا پہنچا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ چوراسی ہزار تھا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سعودی عرب کی جانب سے ایس او پیز کے تحت پرواز میں 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے آج سے سعودی عرب کے لیے 13 پروازیں آپریٹ کرے گی۔رش کی وجہ سے پی آئی اے نے 28 پروازیں آپریٹ کرنے کی استدعا کی تھی تاہم فی الحال 13 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News