Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کیسزبھگت رہی ہے تو سب کو حساب دینا پڑے گا

Now Reading:

اپوزیشن کیسزبھگت رہی ہے تو سب کو حساب دینا پڑے گا
Sindh govt is better than other governments in all aspects

 چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیب کو سابق صدرکےساتھ ایسا سلوک نہیں کرناچاہیےاپوزیشن کیسزبھگت رہی ہے تو ان سب کوبھی حساب دینا پڑے گا۔

میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ تمام مقدمات سیاسی اور مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہیں جبکہ حکومت اور اس کے اتحادی اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں کا سامنا تک نہیں کر رہے۔

 بلاول بھٹو کامزید کہنا تھا کہ سیلاب اوربارش سے بہت نقصان ہوا ہے، اس قومی سانحے میں ایک ہوناپڑے گا، ملک میں زراعت ایمرجنسی آج تک نافذ نہیں کی گئی، ہمیں غریب کسانوں کو ریلیف دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش رکی تو میرپور خاص میں بارش ہو رہی تھی بارشوں سے اندرون سندھ سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کے لیے سب کو ایک ہونا ہو گا۔ ایل بی او ڈی منصوبے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اور ٹڈی دل کے نقصان سے لوگ ابھی نکل نہیں پائے تھے کہ بارش کی تباہ کاری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

Advertisement

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ تاریخی بارش سے ہونے والے نقصان کے لیے غیر معمولی مدد کرنا ہوگی، زراعت کو نقصان ہوتا ہے تو پورے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے زراعت ایمرجنسی نافذکرکے کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسانوں کو ریلیف دینا ہو گا اور کسانوں کو ہنگامی بنیادوں پرمدد کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت 5 گھنٹوں کا ٹرپ لگا کر واپس نہ جائے، بارش متاثرین کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آئی جی کو تبدیل کرے لیکن اگر سندھ حکومت اپنا آئی جی تبدیل کرنا چاہے تو وفاق ہمیں کرنے نہیں دیتا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے استعفے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی نے بہت اچھا فیصلہ کیا لیکن وہ عمران خان خان جو کہتے تھے کہ اگر کسی پر الزام ہے تو وہ پہلے استعفیٰ دیں، آج استعفیٰ ماننے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر