Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر

وطن کے محافظ دفاع وطن میں پیش پیش،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دودہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئےدہشت گرد وں نے میر علی میں کل ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا جبکہ مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی تھی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بویا میں آپریشن کیا گیا ہے جہاں پر بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آئی ای ڈی کے دو ماہر دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد پکڑا بھی گیا ہے۔

دہشتگردوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد مقامی لوگوں کے قتل، اغوا اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں طھی ملوث تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر