Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمران فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرے

Now Reading:

حکمران فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرے
حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں اور فرانسیسی صدر کا شان رسالت پر گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں احتجاج ریلیاں نکالی جارہی ہیں، ہر کلمہ گو انسان نبی سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران طبقہ اسلام دشمن طبقوں کا غلام بنا ہوا ہے، دنیا بھر میں سب سے بڑا بحران حکمرانوں کا ہے، صرف بیان دینے اور ٹویٹ کرنے سے مسئلہ حل نہیں گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ فرانس کےخلاف دوٹوک بیان دیا جائے اور حکمران فرانس کے سفیر کو واپس بھیجیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکمران جمہوریت کے نام پر آمریت کا نظام قائم کیا ہوا ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے ناموس رسالت پر قدم اٹھایا۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں توہین رسالت پر قانون سازی کی جائے جبکہ یکم نومبر کو مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی اور وہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر