Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2020 کی سب سے زیادہ حیران کن خبریں

Now Reading:

سال 2020 کی سب سے زیادہ حیران کن خبریں

سال 2020 ویسے بھی دنیا بھر کے لیے مشکل ترین سال گزرا، عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سال 2020 کی سب سے زیادہ حیران کن خبروں کے بارے میں بتائیں گے۔

مزید پڑھیں

سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے پر پنجاب حکومت نے وقتی طور...

صنم بلوچ نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم بلوچ نے پہلی بار اپنی...

ٹک ٹاک پر پابندی

حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر ملک میں حکومت نے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

پابندی کی سب سے بڑی وجہ ایپ پر غیر اخلاقی مواد نشر ہونا تھی ٹک ٹاک پر پابندی ایک انتہائی حیران کن اور فوری فیصلہ تھا۔

Advertisement

اس فیصلے نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو افسردہ کردیا کیونکہ بہت سے نامور ٹک ٹاکرز اس ایپ کے ذریعے پیسے کما رہے تھے۔

تاہم یہ معاملہ عدالت نے حل کر دیا اور پاکستان میں ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹا دعی گئی ہے۔

فیروز خان کا شوبز کو الوداع

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان نے اسی سال لاک ڈاؤن کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ یہ انڈسڑی ہمیشہ کے لیے چھوڑ رہے ہیں اور اب وہ کسی ڈرامہ یا فلم میں اداکاری نہیں کریں گے۔

یاد رہے فیروز خان کے اس فیصلے نے جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد کو دکھی کیا وہیں کئی ناظرین نے اداکار کے اس فیصلے کو بے حد سراہا اور ان کی داد دی، فیروز کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ بہت ہی اچانک ہوا۔

صنم بلوچ کی بیٹی

Advertisement

پاکستان کی اداکارہ صنم بلوچ کا شمار قابل ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

مداح ان کی شخصیت اور ان کے انداز سے بے حد متاثر ہیں۔

صنم نے کئی عرصہ تک ایک مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیے۔

اداکارہ کی شادی اداکار عبداللہ سے ہوئی تھی لیکن بہت کم عرصے میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ طلاق کے بعد اداکارہ کچھ ڈراموں میں نظر آئیں لیکن پھر اسکرین سے بالکل ہی اوجھل ہوگئیں تاہم کچھ عرصہ قبل صنم نے اپنے مداحوں کو ایسی خبر دی کے ان کی خوشی کے ساتھ حیرانی کی انتہا نہ رہی۔

صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی جبکہ ان کے گھر ننھی سی پری کی پیدائش بھی ہوئی۔ اداکارہ کے گھر بیٹی کی اس طرح اچانک پیدائش نے سب کو حیران کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر