ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر پاکستان فلسطینی عوام کے استصواب رائے کے حق کی کھلی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 1967سے پہلے والی سرحدوں پر مشتعمل ایک ممکنہ آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔
On Int’l Day of solidarity with #Palestinian people,🇵🇰 reiterates its steadfast supports to 🇵🇸 people’s inalienable right to self-determination.
For just & lasting peace, it is imperative to have a two-state solution as per relevant @UN & @OIC_OCI resolutions.1/2#PalestineDay
Advertisement— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) November 29, 2020
اپنے ایک پیغام میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور طویل المدت امن کے لیے ضروری ہے جبکہ عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر پاکستان فلسطینی عوام کے استصواب رائے کے حق کی کھلی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرزمینِ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد غاصب اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News