Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رابی پیرزادہ جلد ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Now Reading:

رابی پیرزادہ جلد ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی پینٹنگ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں

2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بدترین رہا

سال 2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بھی بدترین رہا۔...

زائرہ وسیم کی مداحوں سے درخواست

اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے...

رابی پیرزادہ کی جانب سے پوسٹ ہونے والی تصویر میں ان کے ہاتھ میں برشز تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

پینٹنگ میں ایک طرف ہتھنی اور اس کے بچے کو دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایک خاتون کو اُس کی بیٹی کے ساتھ بخوبی انداز میں دِکھایا گیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے پینٹنگ مکمل ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللّہ ایک اور پینٹنگ مکمل، اب جلد ہی انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کو متعارف کراؤں گی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ’آئیے اس دنیا کو دکھائیں کہ پاکستانی فنکار کتنے باصلاحیت ہیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی نئی پینٹنگ ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کی گئی ہے۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ’میں ان شاءاللّہ جلد ہی انٹرنیشنل نمائش میں فن کے شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی۔‘

علاوہ ازیں اپنی پینٹنگ کی مناسبت سے حضرت رابعہ بصریؒ کا قول بھی شیئر کیا۔

 رابی پیرزادہ نے قول کچھ یوں لکھا:

جب میں دنیا کے ہنگاموں سے تھک جاتی ہوں، اپنے اندر کے شور سے ڈر جاتی ہوں تو پھر میں اللّہ کے آگے جھک جاتی ہوں یا پھر اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے جی بھر کے رو لیتی ہوں

 رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں ماں کے پیار کو ایک آرٹ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور میری دُعا ہے کہ اللّہ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر