شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور سمیت پانچ دہشت گردمارے گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابقشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007سے اب تک 17دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا جبکہ دہشتگرد کمانڈر سیدرحیم میرعلی کے4ملک،3انجینئرزکے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گرد کمانڈر سید رحیم میر علی اور وانا میں خود کش سنٹر زکا انچارج تھا اور سید رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News