Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بختاوربھٹو نے اپنی شادی کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے

Now Reading:

بختاوربھٹو نے اپنی شادی کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرالئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بےنظیربھٹو شہیدکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہے۔

مزید پڑھیں

بختاوربھٹو کی آصف ذرداری کے ہمراہ منگنی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری...

 

یاد رہے کہ بے نظیربھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔

Advertisement

بلاول ہاؤس میں 24جنوری کو میلاد منعقد کی جائے گی اور آئندہ ہفتے سے بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27جنوری کوہوگی جبکہ نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔

خیال رہےکہ کورونا کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔

یاد رہے بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

 ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

Advertisement

دوسری جانب بختاور بھٹو نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کے یادگار ترین دن کی ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں وہ اپنے والد آصف ذرداری کے ساتھ موجود ہیں اور وہ اپنی صاحبزادی کا ہاتھ تھام کر تقریب میں لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹوکی چھوٹی بہن آصفہ اور منگیتر محمود چوہدری بھی ان کے ساتھ ہیں،  اور پوری فیملی اس موقع پر بے حد خوش نظرآرہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر