Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

Now Reading:

وزیرِ اعظم کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت
وزیر اعظم

وزیرِ اعظم نے برآمدات کو بڑھانے کیلئے درکار تمام اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ترجیحی شعبوں کے تحت اکنامک آؤٹ ریچ کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں وزیرِاعظم کو برآمدات کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اٹھائے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ اہداف کی نشاندہی سے لے کر ان کی تکمیل میں درکار وقت پر کام مکمل ہے جبکہ برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے خصوصی شعبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے برآمدات کو بڑھانے کیلئے درکار تمام اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی ہدایت دی جبکہ ایک جامع ایکشن پلان مرتب کرکے اس پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کی صلاحیت کی حامل برآمدات کے حوالے سے استعداد بڑھانے پر زور دیا۔

Advertisement

اجلاس میں عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی معید یوسف اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر