Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے،وزیراعظم

Now Reading:

براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے،وزیراعظم
PM IK will be at one day visit for Sahiwal

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں اورپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں ترجمانوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور براڈ شیٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیسز پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب باقی جماعتوں کو بلا لیا ہے۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ماضی کےحکمرانوں کے معاہدے مہنگے پلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہورہی ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ گزشتہ دورمیں ضرورت سےزائداورمہنگی بجلی بنائی گئی جبکہ42 فیصد مہنگی بجلی بنانے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز سے بات چیت کرکے قوم کے اربوں روپے بچائے جبکہ پی پی ن لیگ نے آئی پی پیز ایل این جی کے مہنگے معاہدے کئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیسز پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں لیکن ہماری جماعت نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ہرفورم پراپناکیس پیش کرچکی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی حقیقت سب کےسامنےآئےگی۔

اس موقع پر وزراء کی کمیٹی نےبراڈشیٹ معاملےپربریفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس نےسابق حکمرانوں کوبےنقاب کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق این آراو 20 ملین ڈالرکےنقصان کاسبب بنا جبکہ یہ لوگ اپنی دولت بچانےکیلئےاین آراومانگ رہے ہیں۔

Advertisement

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں تحقیقات کرا رہے ہیں، حکومت اور ادارے ان کےدباؤ میں نہیں آئیں گے، قوم کی لوٹی دولت واپس لائی جائےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ سے سے زیادہ ماضی کے حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا، براڈ شیٹ پر کمیٹی بنا دی ہے وہ تحقیقات کریگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر