Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت براڈ شیٹ کے ملزموں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

حکومت براڈ شیٹ کے ملزموں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں ، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے چوروں، کمیشن خوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں، ن لیگ شیخ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، وہ غیرجانبدار نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’وَن مین کمشن“ ہی بنانا ہے تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور کرائے کے ترجمان بھی اس میں شامل کرلیں، نوٹیفیکیشن میں جن برسوں کا ذکر ہے، ان میں عظمت سعید نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن ثبوت ہے کہ حکومت براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے چوروں، کمیشن خوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں، حکومتی اقدام آئین، قانون، شفافیت اور انصاف کا قتل ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ کمیشن، شئیر اور کٹ مانگنے والوں کو بچانے کی کوشش ہے، عمران صاحب اخیتار کا ناجائز استعمال کرکے براڈ شیٹ میں اپنے لئے این آر او لینے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ کوجب کنٹریکٹ دیاگیا، قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تو شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب تھے، جس مدت، فیصلے اور ملزم نیب کے خلاف تحقیقات ہونی ہے، شیخ عظمت سعید اس وقت اس کا حصہ تھے تو غیرجانبدار کیسے ہوسکتے ہیں؟

Advertisement

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ حکومت شیخ عظمت سعید کو ہی لانے پر کیوں مصر ہے؟ توجہ اور مقصد تو غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونا چاہئے؟ جس شخصیت پر سوالات ہیں، اسی کی تقرری پر حکومتی ضد اس کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر