Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
بابر افتخار

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا جبکہ احسان اللہ احسان کے چند برس قبل پاکستانی فوج کی تحویل سے فرار ہونے کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

میجرجنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، فی الوقت علم نہیں کہ احسان اللہ احسان کہاں ہیں۔

نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کو ٹویٹرپردھمکی کے بارے میں ایک سوال پر آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ معلومات کے مطابق جس ٹویٹر اکاؤنٹ سے ملالہ کو دھمکی دی گئی وہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر