Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا

Now Reading:

پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا

پاکستان سپر لیگ2021، کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے میچز مورخہ  20 فروری تا 7 مارچ  2021تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے  جائیں گے۔             اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے اسٹیڈیم روڈ اور اطراف بند ہونے کی صورت میں متبادل راستے بتا دیے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور  اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹریننگ جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم  روڈ  عام پبلک  کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک یونیورسٹی  روڈ کا راستہ اختیار کر کےاپنی منزل کی جانب جا سکے گی ۔

 اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

Advertisement

        کارساز، (شارع فیصل)

حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی

ملینیم (راشد منہاس روڈ)

ڈالمیا روڈ ملینئیم سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

        نیو ٹاون (یونیورسٹی روڈ)

یونیورسٹی روڈ / نیو ٹاؤن ٹریننگ اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

        ہیوی ٹریفک

سہراب گوٹھ سے نیپا کی جانب، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم،  ملینیم تا نیو ٹاؤن، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور درج بالا  ہدایات پر عمل کریں ۔

ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ شہری اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں  کو کسی سروس روڈ  یا  مین روڈ پر کھڑی نہ کریں ۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے  ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں یا

 ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا یونٹ

Advertisement

 www.facebook.com/karachitrafficpolice

یا پھر واٹس ایپ نمبر 03059266907 یا ایف ایم ریڈیو 88.6 سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر