Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

Now Reading:

دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان نے پہلا میچ اپنے نام کیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلی اننگ کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو 145 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر  145 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا گیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوائن پریسٹوریئس نے 5  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

 محمد رضوان 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم 5 اور حیدرعلی 10 رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 3 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 20، خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز اور عثمان قادر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر