
لاڑکانہ چانڈکا پل پر قائم نجی اسپتال میں لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی ٹانگ کا آپریشن کروانے کیلئے اسپتال لائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق 22 سالہ لڑکی غلام فاطمہ کی آپریشن تھیٹر میں چیخ و پکار پر لواحقین پہنچ گئے اور مشتعل ہوکر اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ مشتعل افراد نے ڈاکٹروں و میڈیکل عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں جھگڑے کی اطلاع پرپولیس نجی اسپتال پہنچ گئی اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سچل تھانے منتقل کردیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News