Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سحری میں چائے پیناخطرناک یا مفید؟

Now Reading:

سحری میں چائے پیناخطرناک یا مفید؟

رمضان المبارک کے مہینے میں کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کی اشیاء کا استعمال بھی زیادہ ہوجاتا ہے،روزے دار سحری میں زیادہ سےزیادہ پانی یا اس سے بنی اشیاء کااستعمال کرتے ہیں۔

سحری کے وقت چائے اور کافی کا استعمال صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے جسم سے پانی کا اخراج زیادہ ہوتا ہے اورڈیہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین غذا کی تحقیق کے مطابق سحری کے دوران کم نمک، مرچ مصالحے، والی ٹھنڈی تاثیر والی غذاؤں سمیت غذائیت سے بھرپور دہی یا دہی سے بنی لسی کا استعمال کرنا چاہیے، اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی مقدار بھی محفوظ رہتی ہے۔

افطار میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے، پالک، گاجر ، لوکی، تورئی اور پودینہ، رمضان کے دوران خود کو پیاس سے محفوظ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

مشروبات میں کم از کم آدھا چائے کا چمچ چیا کے بیج یا تخم بالنگا ضرور شامل  کر لیں جیسے کہ دہی سے بنی لسی، لیموں پانی، املی آلو بخارے کا شربت اور پودینے اور املی کا شربت وغیرہ، تخم بالنگا کے استعمال سے بھوک بھی کم لگتی ہے اور  تازگی کا احساس بھی برقرار رہتا ہے۔

Advertisement

موسم گرما میں روزے داروں کو پیاس کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہےاگر سارا دن بھوک او ر پیاس سے بچنا چاہتے ہیں تو سحری کے دوران اور افطار کے بعد چائے اور کافی کے استعمال کے  سے پرہیز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر