صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہر ادارے، ہر چیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہو گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ 2018 تک یہ مافیا آگے جا رہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، وہ شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر قوم میں کوئی دو رائے نہیں، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے مؤثر آواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا فرانسیسی حکومت نے کہا کہ آپ اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، احتیاط کرنا ہو گی، چنگاری کو آگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب اپنے اپنے مفاد کے لیے کھیلے جبکہ پی ڈی ایم میں سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا جن کی اسمبلی میں اتنی موجودگی نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News