Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فریال محمود کےشوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشافات

Now Reading:

فریال محمود کےشوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشافات
فریال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ و ماڈل فریال محمود کا کہنا ہے کہ آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پر کشش اداکارہ وماڈل فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔ اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے۔

فریال

اداکارہ نے بتایاکہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے۔ مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں، کہیں باہرچلتے ہیں، میں کہتی تھی کہ ایک نہیں دو سال لے لیں ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی، آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ سب سے اوپرجوآدمی ہوتا ہے وہ مجھ پر سوال اٹھاتا ہے کہ میرا رویہ اتنا کیوں خراب ہے، کوئی تمہارے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتا۔ حتیٰ کہ میں ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہوں، مجھے کسی اداکارکے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

Advertisement

فریال

شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے، میں نے خواتین اداکاراؤں کو بھی شوٹنگ کے دوران اورنجی محفلوں میں ایسا کرتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیٹ پراداکارائیں اپنے پروڈیوسراورہدایت کار کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی آگے بڑھتا ہے، میرے ساتھ جب جب ہوا میں نے مختلف طریقوں سے ردعمل دیا اوراب ایسا وقت آگیا ہے کہ کوئی ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں کرتا۔

فریال

اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ میں اس لئے بھی لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ میں ان کے واہیات اور فضول لطیفوں پر ہنستی نہیں۔

شوبزانڈسٹری میں ٖپیشہ وارانہ رویے سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ ہمارے شعبے میں کسی کو کسی کا لحاظ نہیں، کوئی تمیز سے واقف نہیں کہ کس سے کیسے بات کرنی ہے۔ میں نے بیرون ملک 18 سال کی عمر میں بحیثیت منیجر کام کیا، وہاں سکھایا جاتا ہے کہ خود سے بڑی عمر کے لوگوں سے کیسے بات کی جائے اور ان سے کیسے کام لیا جائے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر