وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اجلاس میں آٹا،چینی اوردیگر اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا ہے۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔
عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اہم ایشو ہے ،پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتر ی کی جانب گامزن ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News