این اے 249 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید نتائج کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کے ڈی آر او آفس میں داخلے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ہیں جبکہ جے یو آئی کے کارکنان بھی ڈی آر او آفس پہنچ گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان رینجرز و پولیس کی نفری کے ساتھ دوسرے راستے سے روانہ ہو گئے ہیں۔
اب تک کل 276 میں سے صرف 76 کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے نتائج روک دیے ہیں۔
لیگی رہنما اور کارکنان الیکشن آفس کے پاس جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور این اے 249 کے نتائج میں تاخیرہے ۔
الیکشن کمیشن نے فارم 45 کا اجرا بھی روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News