Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

Now Reading:

کوئٹہ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات  کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال پہنچنے کے بعد 4 زخمی دم توڑ گئے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد میں ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنرز بھی زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر