Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں بری عادات سے چھٹکارا انتہائی آسان

Now Reading:

رمضان میں بری عادات سے چھٹکارا انتہائی آسان

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی طرح سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے، جس میں انسان اپنے روزانہ کے امور کوایک شیڈویل کے مطابق لاسکتا ہے، رمضان میں آسانی کے ساتھ بری عادات سے چھٹکارا حاصل ممکن ہوتا ہے۔

سحری میں اٹھنے کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے کی شکایت ہر کسی کو ہوتی ہے مگر ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے اس نے نجات حاصل کی جاستکی ہے، اس کے علاوہ چندایسی عادات جن کی وجہ سے روز مرہ کے امورمتاثر ہوتے ان کو بھی صحیح سمت میں لیاجاسکتا ہے۔ چندایسی چیزیں جن پر عمل کرکے آپ رمضان المبارک میں اپنے آپ کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔

کس وقت سویا جائے؟

 ماہرین طب کے مطابق کھانے کے فوراً بعد سونا  ممنوع ہے اور یہ صحت  کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور رمضان میں ایساکرنا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے جسے ہضم کرنے میں اور انسانی جسم میں جذب ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے،افطاری کے فوراً بعد سونے کی عادت سے بد ہضمی، گیس کا ہونا، بوجھل پن اور تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے، مزید وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

چائے اور کافی کی کثرت

Advertisement

ایک سروے کے مطابق کچھ لوگ خود کو چاق وچوبند رکھنے اورسحری تک بیدار رہنے کیلئے کافی یا چائے کا کثرت سے استعما ل شروع کردیتےہیں،جس سے جسم میں کیفین  کی مقدار میں اضافہ ہوجا تاہے جو نقصان کا باعث ہو سکتا ہے، انسان بہت جلد ڈیہائیڈریشن کا شکار ہو سکتا ہے۔

روغنی کھانے

رمضان میں تیل سے تیارہ کردہ کھانوں کو استعال بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے، سحری اور افطاری کے وقت روغنی اشیاء کا استعال انسانی صحت کا متاثر کرتا ہے اور بلڈپریشر، شوگر کی شکایت سامنے آتی ہے۔

کولا ڈرنکس

افطار کے دوران سادہ یا لیموں پانی کو ترجیح دینی چاہیے، اس دوران کولا ڈرنکس اور بہت زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ورزش سے دوری

Advertisement

رمضان میں روزےکی وجہ سے ایک سروے کے مطابق ورزش سے اجتناب کیا جاتا ہے لیکن رمضان میں ورزش کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، سحری اور افطاری کے بعد ہلکی سے ورزش سے بدہضی کی شکایت دور ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر