
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے۔
شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ نا اہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا؟
شازیہ مری نے کہا کہ حیرت کی بات ہے پی ٹی آئی میں کوئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،وقت آگیا ہے قوم پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کرے۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی فلاسفی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں غیر ملکی قرضے بھی اترتے رہے ہیں اور غریبوں کو ریلیف بھی ملا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کیوں ختم کیا گیا ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی اور بدترین سیلاب کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News