Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈسکہ الیکشن: انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا

Now Reading:

ڈسکہ الیکشن: انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا
الیکشن میں ضمانت ضبط

الیکشن میں ضمانت ضبط

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ الیکشن کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی اسجد ملہی اور ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ڈسکہ کی سیٹ ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی ہوگی۔

Advertisement

حلقے میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کےلیے اسمارٹ فون لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تمام پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے اور اسے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

ریٹرننگ افسر کو فرانزک تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

واضح رہےکہ 19فروری کو بھی ڈسکہ میں الیکشن ہوا تھا تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اورانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
نیب ترامیم کیس: آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ بند کر دیں، چیف جسٹس
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر