Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوزوکی ویگن آر کے مقابلےمیں سستی ترین گاڑی متعارف ہوگئی

Now Reading:

سوزوکی ویگن آر کے مقابلےمیں سستی ترین گاڑی متعارف ہوگئی

موٹرسائیکل بنانے میں مشہور کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے ایک اور گاڑی متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے متعارف کی جانے والی گاڑی چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ طاقتور ہے جسے ‘یونائیٹڈ الفا’ کا نام دیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ الفا 2021 میں متعارف کرائی گئی ہے جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کا کہناہے کہ اس گاڑی کو پاکستان میں ہی بنایا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔

یونائیٹڈ الفا میں 993 سی سی کا چار سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورژن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور کیا کی پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔

یونائیٹڈ الفا بنیادی طور پرایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔

اس گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ ایلوئے وہیلز، ایل سی ڈی کیمرا، ریورس کیمرا، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔یہ گاڑی پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

اس سے پہلے یونائیٹڈ موٹرز نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر