Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سحر و افطار میں کیا کھانا چاہیے؟ ماہرین نے بتا دیا

Now Reading:

سحر و افطار میں کیا کھانا چاہیے؟ ماہرین نے بتا دیا

دنیا بھر میں رمضان کا مہینہ بہت اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور ہم اس با برکت مہینے میں دنیا کی ہر نعمت کھاتے ہیں جہاں ہمیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ کیا ہمارے لئے مفید ہے اور کونسی غزا ہماری صحت کو نقصان دے سکتی ہے۔

رمضان المبارک میں ہمیں کون سی غزا کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیے ، ہر کسی کے ذہن میں یہ ہی سوال ہوتا ہے ،رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کا چناؤ مشکل ہو جاتا ہے اور لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں ہے کیونکہ زیادہ تلی ہوئی غزا سے بہت سے لوگوں کو معدے کی شکایات بھی ہوجاتی ہیں۔

ماہ صیام میں صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب سحر و افطار میں متوازن خوراک لی جائے۔

اس حوالے سے ماہر صحت ڈاکٹر فرزین کا کہنا ہے کہ سحرو افطاری میں دال چاول، سبزی، گوشت، سلاد اور جو کی روٹی کھائیں اور روزے میں پیاس لگتی ہے تو چائے اور کافی سے پرہیز کریں ،تربوز، خربوزہ اور الائچی کے  پانی کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں دہی کا استعمال بھی معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لئے ضروری ہے۔

Advertisement

سحری میں گھی میں ڈوبے ہوئے پراٹھے  کھانے سے بہتر ہے کہ چکی کے آٹے کی روٹی کھائی جائے اس سے جلد بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا اور وزن بڑھنے کا ڈر بھی نہیں رہتا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ پھلوں کے تازہ جوس پینا جسم کو تقویت دیتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ افطار میں اگر سموسے اور پکوڑے نہ ہوں تو اسے ادھورا تصور کیا جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اسی لئے رمضان میں ان سے اجتناب کرنا چایئے کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ماہ صیام کے روزے کولیسٹرول کنٹرول کرنے، دل کے امراض، موٹاپا  اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر