Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلاء بازوں کو سامان بھیجنے کے لیے اسٹار شپ راکٹ کامیاب

Now Reading:

خلاء بازوں کو سامان بھیجنے کے لیے اسٹار شپ راکٹ کامیاب

خلاء بازوں کو سامان بھیجنے کے لیے اسٹار شپ راکٹ کامیاب

اسپیس ایکس کمپنی چاند اور مریخ پر سامان اور خلاء بازوں کو بھیجنے کے لیے اسٹار شپ راکٹ تیار کررہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی پانچویں کوشش میں Starship راکٹ کو دوبارہ زمین پر اتارنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تاہم لینڈنگ کے بعد راکٹ میں معمولی آگ لگ گئی جسے فوراً بجھا دیا گیا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ راکٹ کے انجن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے پہلی چار کوششوں میں راکٹ میں دوران پرواز ہی آگ لگ گئی تھی اور یہ ناکام رہے تھے۔

اس سے قبل خلاء بازوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کبھی سامان کی قلت تو کبھی بیت الخلاءکے مسائل تاہم ہر بنیادی ضرورت کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بیت الخلاء خراب ہوجانے کی وجہ سے خلاء بازوں کو خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ناسا حکام کے مطابق ، آئی ایس ایس میں دو ٹوائلٹ موجود ہیں جو روس نے بنائے ہیں جس میں سے ایک روسی ماڈیول اورایک امریکہ کے استعمال کے لیے ہے۔

اس کے علاوہ، سوئس جہازوں میں بیت الخلاء موجود تو ہیں لیکن وہ بس دورانِ پرواز استعمال ہوسکتے ہیں۔

 آئی ایس ایس کمانڈر لوکا پرمٹانو نے بیت الخلاء کے مسئلے کے حوالےسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔

Advertisement

کمانڈر لوکا پرمٹانو کے ٹوئیٹ کے جواب میں اسپیس سنٹر ہیوسٹن کے ایک انجینئر نے آئی ایس ایس کمانڈر کو بتایا تھا کہ امریکی ماڈیول میں ایک ٹوائلٹ ہے جسے دوبارہ استعمال کرنا شروع کیا جا رہا  ہے۔

واضح رہے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بیت الخلاء کےمسئلے کا اب تک کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر