Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

Now Reading:

شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہےجس کے نتیجے  میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی عمر دراز کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے پاک افغان بارڈر پہ مؤثر مینجمنٹ اور کنٹرول کا کہتا آ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سر زمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لئے مسلسل استعمال کی جا رہی ہے جس کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر