Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیر کو 11 بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، شہباز شریف

Now Reading:

پیر کو 11 بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، شہباز شریف
ڈسکہ الیکشن

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیر کو 11 بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجازت مل گئی ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے ۔ پیر کو گیارہ بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ بدترین سیاسی انتقام کے دور کا بہادری سے مقابلہ کیا،اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے عزت سےمیرٹ پر ضمانت دلائی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس وزیر اعظم کو انتقام کے سواکوئی کام نہیں آتا۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل دیکھ کر خوف آتا ہے، سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔اس وزیراعظم کے یو ٹرن اتنے ہیں کہ قوم اس کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ عوام کو آٹا، چینی، دوائی کتنی مہنگی مل رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ کورونا مارچ 2020 میں آیا، اب کورونا کی تیسری لہرجاری ہے۔ حکومت کوقوم کا درد ہوتا تو ویکسین منگوانے کیلئے جتن کرتی لیکن کورونا کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہی پی ٹی آئی سی پیک کے خلاف بیان دیتی تھی، یہ کہتے تھے سی پیک سرمایہ کاری نہیں، قرضے ہیں۔ جہاں سی پیک چھوڑا تھا وہاں سے ایک انچ آگے نہیں بڑھا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ اورنج لائن اور سکھر موٹر وے منصوبے میں 2 سے ڈھائی فیصد قرضے ہیں، باقی سب سرمایہ کاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر