ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سعودی جدہ میں ہوئی ہے۔
حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کی ترقی میں ان کی ویژنری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی باہمی اور عالمی فورمز پر مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا بھی لیا ہے۔
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان شعبوں میں تجارت, سرمایہ کاری, انفراسٹرکچر, توانائی, سیاحت اور افرادی قوت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں سعودی اور پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی زیر صدارت اس کونسل کا کام سیاسی و سلامتی, اقتصادی اور ثقافتی و معاشرتی شعبوں پر محیط ہو گا۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سیاسی و سلامتی کے حوالے سے کام کی سربراہی کریں گے۔
حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی رجحان کو سراہتے ہوئے علاقائی امن کے لئے سعودی کوشیشوں کو اجاگر کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ نے بھی خطے میں فروغ امن, سلامتی اور ترقی کے حوالے سے سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو جلد از جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہےجبکہ سعودی وزیرخارجہ نے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے جلد سینئر سعودی حکام پر مشتمل ایک وفد پاکستان بھجوانے کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News