
اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ برائے مالی سال2021ء جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمی کی بڑھتی ہوئی رفتار، خریف کی اہم فصلوں (علاوہ کپاس) کی بلند پیداوار اور خدمات کے شعبے میں تیزی نمایاں ہے۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں بڑے پیمانے کی اشیاء سازی (ایل ایس ایم)میں7.6فیصد نمو ہوئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی گروتھ دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 10.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو مالی سال2007ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے ایل ایس ایم میں ہونے والی بلند ترین نمو ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ صنعتی سرگرمی کی رفتار کو بڑھانے میں تعمیرات اور اس سے منسلک صنعتوں اور غذائی پروسیسنگ کی صنعتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تعمیرات کے شعبے میں حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے مالی اقدامات کئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں خریف کی اہم فصلوں نے گذشتہ برس کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے ، گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر مشتمل حکومت کے امدادی پیکیج سے امکان ہے کہ فصلوں کے پورے شعبے میں نمو ہو۔
رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداواری مجموعی صورت حال بڑھے گی۔ کپاس کی 7.7 ملین گانٹھوں کی پیداوار کا نظرِثانی شدہ کارکردگی پر منفی اثر ہوا ہے اور اس کا تخمینہ مالی سال 1986 ءکے بعد سے کم ترین پیداوار کو ظاہر کرتا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا کی صورتحال میں اسٹیٹ بینک اور حکومت کے بروقت اور مربوط پالیسی اقدامات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News