Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر نجکاری میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

Now Reading:

وفاقی وزیر نجکاری میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

وفاقی وزیر نجکاری اور چیئرمین بورڈ محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا چوتھا اجلاس وزارت نجکاری میں منعقد ہوا۔

وزرات نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، ایکسٹرنل آڈٹ کیلئے کمپنیوں کی خدمات کے حصول، حکومت کی پراپرٹیز کی فروخت، پی ای سی او سمیت نجکاری کے دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

نجکاری بورڈ کے اجلاس میں نجکاری منصوبہ کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران حکومت کی 26 مختلف املاک کی نجکاری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں سے 23 گزشتہ سال ستمبر میں کھلی بولی کے ذریعے فروخت کی جا چکی ہیں جبکہ تین املاک کی فروخت کا عمل باقی ہے۔

بورڈ کے اجلاس کے دوران حکومت کی دیگر 17 مختلف غیر فروخت شدہ جائیدادوں کی فروخت کے امور کے سلسلہ میں مالیاتی مشیران کی خدمات کے حصول کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں بورڈ نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی (پیکو) کے بعض مسائل کی وجہ سے پلائویٹائیزیشن کی ایکٹو لسٹ سے کمپنی کو ہٹانے کے معاملہ کی متفقہ منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتہ میں دوبارہ ہوگا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ ہم نجکاری آرڈیننس کے تحت نجکاری کے عمل کو ممکنہ حد تک کم سے کم وقت میں مکمل کرنا چاہتے ہیں اور اس پورے عمل کے دوران شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری نجکاری، بورڈ کے اراکین اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر