پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے معصوم شاہ کالونی ، کالا پل ،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے 5 ملزمان ولی داد ، اللہ داد ، عمر زمان ، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے دوران تفتیش ملزمان نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور سے بدنام زمانہ فاروق لالہ کے بیٹے عرفان کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں منشیات چھپا کر لاتے تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملز مان نے جنوری 2021میں ایک شخص محمد علی کو منشیات فروشی میں رکاوٹ ڈالنے پر فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا تھا۔
ملزمان اپنے دیگر سا تھیوں کے ساتھ مل کر کا لا پل ، چنیسر گو ٹھ اور ڈ یفنس میں ماہانہ 30 لاکھ روپے کی مالیت سے زائد منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مار جارہے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزمان منشیات کے علاوہ بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا تیار کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کرتے تھے اور ملزمان کالا پل معصوم شا ہ کالونی میں جوئے کا اڈہ بھی چلا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News