Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں حیران ہوں حلیم عادل بھی تربیت کی بات کرتے ہیں، تیمور تالپور

Now Reading:

میں حیران ہوں حلیم عادل بھی تربیت کی بات کرتے ہیں، تیمور تالپور

صوبائی وزیر تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں حلیم عادل بھی تربیت کی بات کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تیمور تالپور نے حلیم عادل کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ گریبر حلیم عادل بے نقاب ہونے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نیب سے حلیم عادل کی گرفتاری کا کیا پوچھا موصوف کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئی، حلیم عادل کی تربیت لینڈ گریبر اور قبضہ چھوڑنے کیلئے بھتہ لینا شامل ہے۔

تیمور تالپور نے مزید کہا کہ حلیم عادل جعلی طریقے سے اسمبلی آ کر سمجھتے ہیں وہ صوبے کا بڑا لیڈر بن گیا ہے، حلیم عادل کی تربیت سے تو گھر والے بھی پریشان ہوں گے، وہ سوچتے ہوں گے کہ انہوں نے کیا بویا اور کیا کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حلیم عادل رات کو بیٹھ کر گالیا سوچتے ہیں اور صبح کو وہ آکر دیتے ہیں، ماشاءاللہ کیا تربیت ہے، حلیم عادل کو یاد رکھنا چاہیئے کہ وہ اب قانون کے شکنجے میں آ گئے ہیں، آج نہیں تو کل انکی اپنی نیب انکو گرفتار کرے گی۔

Advertisement

تیمور تالپور کا کہنا یہ بھی ہے کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، یہ سندھ کا ہاری جانتا ہے، حلیم عادل سندھ کے پانی پر بات نہیں کرتے۔

صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید یہ بھی کہا کہ حلیم عادل اسمبلی میں چرپائی لائے تھے وہ بھی چوری کی تھی، ایک بلڈنگ کے چوکیدار نے چارپائی چوری ہونے کی شکایت درج کرائی ہے، حلیم عادل کے پاس سب کچھ چوری کا ہے، چاہے وہ انکی سیاست ہو، اسمبلی کی سیٹ ہو یا اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن ہو، ہم نے گدھوں کا اسپتال شروع کردیا ہے، اگر حلیم کہے تو انکا علاج مفت میں کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر